اسلام آباد (یس ڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پارٹی کا وفد چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان سے آج ملاقات کرے گا۔
تحریک انصاف کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان کی پارٹی کا وفد دوپہر 12 بجے چیف الیکشن کمشنر سے ملے گا۔ عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف گزشتہ چار ماہ سے ڈی چوک میں دھرنا دیئے بیٹھی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، تحریک انصاف کی جانب سے باضابطہ طور پر انہیں سال 2013 کے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی ، اس کے بعد پیدا صورت حال سمیت دیگر تحفظا ت سے آگاہ کیا جائے گا۔