تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ، تحریک انصاف کے رکن آصف محمود نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی۔
لاہور: (یس اردو نیوز) پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کسی اہل شخص کو کشمیر کمیٹی کی سربراہی کیلئے تعینات کیا جائے۔ قرارداد میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کشمیر کمیٹی عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں ناکام رہی ہے۔