counter easy hit

غلطیوں سے سبق سیکھ کر الیکشن کرانے سے پارٹی مضبوط ہوگی :عمران خان

311818_93250299. [downloaded with 1stBrowser]پارٹی سنبھالنے کیلئے اپنے رشتہ داروں کو تیار نہیں کیا ، منتخب قیادت کو میرٹ کے ذریعے اوپر آنا چاہیئے :چیئرمین تحریک انصاف
اسلام آباد (یس اُردو) چیئرمین تحریک اںصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی سنبھالنے کے لئے اپنے رشتہ داروں کو تیار نہیں کر رکھا ۔ گزشتہ انتخابات کی غلطیوں سے سیکھ کر پارٹی انتخابات کرانے سے جماعت مضبوط ہوگی ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت نیشنل ایڈوائزری کونسل کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی اور پارٹی انتخابات سے متعلق امور پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ انتخابی اصلاحات اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی بات کی جا رہی ہے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک اںصاف نے فیصلہ کیا تھا کہ نیا نظام لے کر آئیں گے ، منتخب قیادت میرٹ کے ذریعے اوپر آنی چاہیئے ۔ پارٹی سنبھالنے کیلئے اپنے رشتہ داروں کو تیار نہیں کر رکھا ، گزشتہ انتخاب کی غلطیوں سے سیکھ کر پارٹی انتخاب کرانے سے جماعت مضبوط ہوگی ، شفافیت یقینی بنانے کیلئے براہ راست انتخاب کا طریقہ سود مند ثابت ہوگا ۔ قوم “اسٹیٹس کو” کے مقابلے میں تحریک انصاف کو متبادل کے طور پر دیکھتی ہے ، انٹرا پارٹی انتخابات تحریک انصاف کو دیگر جماعتوں سے ممتاز کرتے ہیں ، کراچی سے خیبر تک عوام کی امیدوں کا واحد مرکز تحریک انصاف ہے ۔