فرانس : تحریک انصاف یورپ کے لئے مرکزی الیکشن آفس فرانس میں قائم کر دیا گیا ہے اور انشاءالله ہم تحریک انصاف کا پیغام یورپ کے ہر گوشے تک پہنچائیں گے ان خیالات کا اظہار پنچایت کمیٹی کے چیئرمین مشتاق خان جدون نے میڈیا کے نمائندوں کو خصوصی بریفنگ میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ کافی عرصہ سے یورپ کے اندر ایک مرکزی الیکشن آفس کی ضرورت محسوس ہو رہی تھی تا کہ یورپ کے معاملات کو بہتر انداز میں چلایا جا سکے اور اس آفس کو بنانے کا مقصد بھی مرکزی قیادت اور تحریک انصاف یورپ کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا ہے۔
تا کہ کوئی بھی مسلہ پریشانی کو جلد از جلد نمٹایا جا سکے اس لئے انٹرنیشنل چپٹرز کے سیکرٹری ڈاکٹر ہمایوں مہمند اور ڈپٹی سیکرٹری احمد جواد نے فرانس کے اندر ہمیں مرکزی الیکشن آفس بنانے کی ہدایت کی جس کو ہم نے آج پایا تکمیل تک پہنچا دیا اور جلد ہی آفس کا باضابطہ افتتاح میڈیا کے نمائندوں کی موجودگی میں کریں گے۔