اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یوم تشکر کے حوالے سے پریڈ گرائونڈ میں میلا سج گیا ، کارکنوں کو 2 بجے تک پہنچنے کی ہدایت ، کپتان چار اور پانچ بجے کے درمیان گرائونڈ میں پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یوم تشکر کے حوالے سے پریڈ گرائونڈ میں میلا سج گیا ، تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، کارکنوں کی بڑی تعداد گرائونڈ میں پہنچنا شروع ہو گئی۔
عمران خان نے کارکنان کو 2 بجے تک پریڈ گراونڈ پہنچنے کی ہدایت کر دی ، کپتان خود 4 اور 5 بجے کے درمیان پریڈ گرائونڈ میں پہنچیں گے ، کھلاڑیوں کی پریڈ گرائوںڈ میں آمد کا سلسہ جاری ہے۔
پریڈ گرائونڈ میں بیس ہزار کے قریب کرسیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ سٹیج بھی تیار کر لیا گیا ، کارکنوں کا خون گرمانے کے لیے سائونڈ سسٹم پر ترانے بجائے جا رہے ہیں۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے آج پریڈ گرائونڈ میں اہم اعلان بھی متوقع ہے ، ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی باضابطہ اجازت دے دی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ، ضلعی انتظامیہ اور تحریک انصاف کے درمیان ضابطہ کار پر اسد عمر نے دستخط کیے ہیں۔
تحریک انصاف کے جلسے پر اسلام آباد آزاد کشمیر اور پنجاب پولیس کے کل 9100 جوان تعینات ہونگے ، جلسہ گاہ اور اس کے اطراف کے علاقوں کی بم ڈسپوزل سکواڈ بھئ کلیئرنس کرے گا۔
جلسے کی سیکیورٹی کے لیے ٹریفک پولیس کے 500 اہلکار تعینات کیے جائیں گے ، سپیشل برانچ کے 100 کے قریب افسروں و جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
روات اور کورال سے آنے والی گاڑیاں آئی ایٹ کی سروس روڈ پر پارک کی جائیں گی جبکہ کشمیر ہائی وے سے آنے والی گاڑیوں کو جلسہ گاہ کی پارکنگ استمال کریں گے ، سپیشل برانچ کے تقریبا 100 اہلکار موجود ہونگے، 12واک تھرو گیٹ نسب کیے جائینگے۔
کل 4 داخلی راستے ہونگے ، خواتین اور وی آئ پی انٹری مری روڈ کی جانب سے ہوگی ، جزل پبلک کے لیے ایک راستہ فیصل ایونیو سے جبکہ دوسرا راستہ شکر پڑیاں روڈ پر آئ ایٹ فلای اوور کے قریب سے ہے۔