counter easy hit

ناقابل یقین خبر : وفاقی کابینہ میں شامل وزیر کے گھر سے پاکستان اور تحریک انصاف کا جھنڈا اتار دیا گیا، حیران کن وجہ سامنے آگئی

کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ میں شامل وزیر کے گھر سے پاکستان اور تحریک انصاف کا جھنڈا اُتار دیا گیا، حیران کن وجہ سامنے آگئی۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا کے گھر سے پاکستان اور تحریک انصاف کا جھنڈا اتار دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن کے آزادی مارچ اور دھرنے کے بعدوفاقی وزیر آبی وسائل کے سیکٹرایف 6 میں واقع گھر میں لگایا گیا پاکستان اور تحریک انصاف کا جھنڈا اتار دیا گیا اور گھر کی سکیورٹی کیلئے گارڈز کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ پشین گوئیاں طاقت پکڑنے لگیں ، دوسری طرف وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مولانا صاحب جلدی جانے والے ہیں ان کا جانا اچھی چیز ہے۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مارچ نے پی ٹی آئی کو مضبوط کردیا ہے، 20 سے 25 ہزار لوگ 22 کروڑ عوام کا فیصلہ نہیں کرسکتے۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کی سوچ میں فرق ہے، چاہتے ہیں مسائل مذاکرات کی میز پر حل کیے جائیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفے اور ری الیکشن پر نہیں جارہے ہیں، خواہش ہر انسان کی ہوتی ہے، خواہشات پر ملک کو نہیں چلایا جاسکتا ہے۔ فیصل واڈا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں اسلام کا جھنڈا بلند کیا، ملک دیوالیہ ہورہا تھا عمران خان نے بحران سے نکالا ہے۔ وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پوری دنیا میں اجاگر کیا ہے۔

PTI, flag, put, out, from, Senior, PTI, Leader's, house, amazing, fact

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website