پیرس (عمیر بیگ )پی ٹی آئی فرانس نے ۲۰واں یوم تاسیس بڑے جوش و خروش کے ساتھ پیرس کے مقامی ہوٹل میں منایا گیا۔جس میں ۳۰ نوجوانوں نے پاکستان تحریک انصاف فرانس میں شمولیت کا اعلان کیا۔جس میں عمران ظفر ،جاوید علی، مختار حسین ،قیصر حسین،صابر علی ،قیصر ندیم ،اعجاز محسن ،راجہ شہزاد کوثر ، آصف جاوید ،قمر ضیاء،چوہدری اسلم لنگڑیال شامل ہیں۔یہ سب گلزار احمد لنگڑیا ل کوآرڈینیٹر پی ٹی آئی فرانس, حاجی ابرار اعوان ،اعجاز بٹ،عاکف غنی ،عاطف خان کی کوششوں سے ہوا ہے۔