پیرس خصوصی رپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی کمیٹی کی طرف تیار کیئے جانے والے پارٹی آئین میں اورسیز تنظیمات ،خواتین ونگ ،سٹوڈنٹ ونگ اور لیبر ونگ کو پارٹی ریڑھ کی ہڈی قرار دینے اور کارکنوں کو پارٹی کا اثاثہ قرار دینے کا بھر پور خیر مقدم کرتے ہیں اس سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں یہ بات پی ٹی آئی فرانس کے نائب صدر ملک اصغر برہان ،خواتین ونگ فرانس کی سربراہ محترمہ آصفہ ہاشمی سینر راہنما خان سجاد خان ،سعید ملک ،یاسر خان اور مشتاق خان جدون نے اپنے اپنے بیان میں کہی اور اس توقع کا اظہار کیا کے نئے آئین کی منظوری سے پارٹی مزید مضبوط ،منظم اور فعال قوت بن کر ابھرے گی گندگی کچرہ خود بخود ختم ہوجائے گا یہی وقت کی اہم ضرورت تھی آصفہ ہاشمی نے کہا کہ وہ ملک میں اعلی قیادت سے مشاورت کے بعد واپس پیرس پہنچ گئی ہیں اور اپنی ذمہ داریاں شروع کردی ہیں فرانس میں ہی نہیں بلکہ یورپ بھر اپنے قائد عمران خان اور پارٹی پیغام کو پہنچایا جائے گا ۔