پیرس( نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف فرانس کے بانی اور سینئر راہنماؤں کو دیوار کے ساتھ لگانے کا عمل شروع ہوگیا پاکستان تحریک انصاف فرانس کے انفارمیشن سیکرٹری کی طرف سے میڈیا کو دو پریس ریلیز جاری کی گئی ہیں جن میں کہا گیا پاکستان تحریک انصاف فرانس نمبر 1پی ٹی آئی فرانس چیپٹر کو کچھ دنوں سے شکایات موصول ہو رہی ہیں کے تحریک انصف کے نام پر کچھ لوگ فنڈ جمع کر رہے ہیں اور اس کے عوض پی ٹی آئی فرانس چیپٹر میں عہدوں کی پیشکش کی جارہی ہے ہر خاص و عام یا پارٹی کے چاہنے والوں کو اطلاح دی جاتی ہے کے کوئی عہدیدار یا ممبر فنڈ یا سپانسر لینے کی کوشش کرے تو پارٹی صدر کو مطلع کیا جا ے .یاد رہے پی ٹی آئی فرانس کا کوئی عہدیدار یا ممبر فرانس یا یورپ میں فنڈ جمع نہیں کر سکتا نقالوں یا نوسر بازوں سے ہوشیار رہیں .پاکستان تحریک انصاف پر اوم کا ااعتماد ہی اس کا سرمایا ہے پریس ریلیز پاکستان تحریک انصاف فرانس نمبر 2 میں کہا گیا کہ دسمبر 2014 کو فرانس میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف فرانس چیپٹر کے انٹرا پارٹی الیکشن میں کامیاب پینل نے اگزیکٹیو کونسل کے باہمی مشورہ کے ساتھ پارٹی ٹیم کو بڑھانے کے لیے 23 فروری کو ایک پروگرام کا اہتمام کیا تھا جس میں نئی ٹیم کے عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کے گئے .کچھ نوٹیفکیشن غلط فہمی کی بنا پر پارٹی آ ئین اور قانون کے خلاف فرینچ ریزیڈنس نہ رکھنے والے ممبرز کو جاری کر دے گی تمام پارٹی عہدیداران ،ممبران اور میڈیا کو مطلع کیا جاتا ہے کے جن ممبران کے پاس فرینچ ریزیڈنس نہیں ان کے نوٹیفکیشنز کو منسوخ سمجھا جاتے .پاکستان تحریک انصاف قانون اور انصاف کی علم بردار سیاسی تحریک ہے یہی وجہ ہے کے عوام میں مقبول ہے اس پر متاثرہ لوگوں اور پارٹی کے اندار اختلافات رائے رکھنے والوں سے رابطہ کیا گیا توان سیاسی سرگردہ حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انساف فرانس جس کے عہدیداروں پر پہلے بھی انکلیں اٹھتی تھیں اور بعض وہ عہدیدار منتخب ہوئے جن پر کرپشن کے الزامات ہیں جن کی باقائدہ انکوریاں ہوئی ہیں اپنے خلاف اٹھنے والے اعتراضات سے بچنے کیلئے پارٹی کے ان سرکردہ راہنماؤں کو دیوار سے لگانے کیلئے یہ پریس ریلز چاری کی گئی ہیں ان لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم پارٹی کے چیرمین عمران خان تک یہ آواز پہنچائیں کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پارٹی کو منظم فعال بنانے اور بھاری خرچ کرنے اور پارٹی کو یورپ بھر میں منظم اور فعال بنانے والوں کو دیوار سے لگانے کیلئے اس قسم کی تہشیری مہم کا جائزہ لیا جائے اور بدعنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے سیاسی مبصرین نے ان پیریس ریلز کو ایکٹو کونسل کے خلاف بغاوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں وہ سابق روش شروع ہوگئی کہ کام کرنے والوں کو روکا جائے گا