counter easy hit

پیرس، تحریک انصاف فرانس کا قائم مقام صدر شیخ نعمت اللہ کی زیرصدارت الیکٹڈ باڈی اجلاس،حکومت پاکستان سے کرونا سے جاں بحق پاکستانیوں کی پاکستان میں تدفین اور پاکستان میں پھنسے تارین وطن کیلئے اقدامات کی اپیل

پیرس؍اسلام آباد (ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کی الیکٹڈ باڈی کا قائم مقام صدر شیخ نعمت اللہ کی زیرصدارت ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔ جس میں کرونا وائرس ، پاکستان میں پھنسے ہوئے فرینچ ریذیڈینٹ ،ڈیڈ باڈیز کی پاکستان تدفین،چینی اور آٹا کی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے اہم ترین نکات پرغور کیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے تحریک انصاف فرانس کی طرف سے تمام اہل اسلام کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد کی مبارکباد پیش کی ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف فرانس کی الیکٹڈ باڈی کا ویڈیو لنک اجلاس بدھ مورخہ بائیس اپریل کو زیر صدارت قائم مقام صدر شیخ نعمت اللہ منعقد ہوا۔ اجلاس میں چوہدری گلزار لنگڑیال( چیرمین )، چوہدری اعجاز جٹ ( جنرل سیکریٹری )، چوہدری ماجد چیمہ (ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ) شریک ہوئے۔ جس میں فرانس میں کرونا وائرس سے اموات پہ انتہائی دکھ کا اظہار کیا گیا اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی وفات پہ فاتحہ خوانی کی گئی اور بیمار افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔ قائم مقام صدر پی ٹی آئی فرانس شیخ نعمت اللہ نے شرکاء اجلاس کو ڈیڈ باڈیز کی وطن واپسی اور پاکستان میں پھنسے ، فرنچ ریذیڈینٹ افراد کی فرانس واپسی کے لیے ان کے پاکستان میں اعلی حکومتی حکام ،پاکستان ایمبیسی فرانس ، فرنچ ایمبیسی پاکستان اور پی آئی اے کے حکام سے رابطوں کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی ،فرانس الیکٹڈ باڈی کی جانب سے جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا اور الیکٹڈ باڈی کے تمام ممبران نے امدادی سرگرمیوں پہ بریفنگ دی۔ اجلاس میں حکومت سے اپیل کی گئی کہ پاکستان میں پروازوں کی بندش کی وجہ سے پھنسے ہوئے فرینچ ریذیڈینٹ ،پاکستانیوں کی فرانس واپسی کے لیے خصوصی فلائٹس کا انتظام کیا جائے ۔ اجلاس میں حکومت سے اپیل کی گئی کہ ڈیڈ باڈیز پاکستان پہنچانے کا جلد انتظام کیا جائے ۔ اجلاس میں حکومت پاکستان کی جانب سے آٹا اور چینی کا بحران پیدا کرنے والے افراد کے خلاف پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ رپورٹ منظر عام پر لانے پہ اظہار تشکر کیا گیا ، مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی اپیل کی گئی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا گیا۔
اس موقع پر صدر پی ٹی آئی فرانس ملک عابد ان دنوں پاکستان ہیں اور وزیرآعظم ٹائیگرفورس میں خدمات انجام دے رہے ہیں ، ان کی خدمات کو سراہا گیا۔ اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ وزیرآعظم عمران خان کی ہدایات کے عین مطابق پاکستان تحریک انصاف فرانس ،آپ کی مدد اور تعاون کے لیے ہر وقت حاضر خدمت ہے ۔ کسی بھی قسم کی معلومات اور تعاون ، مدد کے لیے پی ٹی آئی ،فرانس کی فرانس میں موجود باڈی سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔آپ کے نام اور معلومات کو افشا نہیں کیا جائے گا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم سب کو اپنی پناہ اور امان میں رکھے اور صحت اور تندرستی عطا فرمائے – آمین۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website