پیرس : پاکستان تحریک انصاف فرانس کے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل ہونے کے بعد الیکٹڈ ممبران کے اعزاز میں پروقار تقریب , ترجمان وزیراعظم وبانی راہنما تحریک انصاف نعیم الحق مرحوم کے ایصال ثواب کیلئےفاتحہ خوانی
پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے انٹراپارٹی انتخابات کامرحلہ مکمل ہونے کے بعد الیکٹڈ پینل کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ تقریب زیر صدارت ملک عابد حسین کے پررونق کمیونٹی ہال میں ہوئی۔
تقریب کی کاروائی تلاوت کلام پاک سے شروع ہوئی۔اجلاس میں پارٹی راہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی- تقریب کا مقصد نئی الیکٹیڈ باڈی کا تعارف اورپی ٹی آئی ، فرانس ، ممبران کا ممبرشپ ڈرائیو میں بھرپور طریقہ سے حصہ لینے پر شکریہ ادا کرنا تھا ۔ اس کے علاوہ پروگرامُ کا دو نکاتی ایجنڈا تمام پارٹی ممبران کے سامنے رکھا گیا۔جس میں آئندہ حلف برداری کی تقریب اور پارٹی کی تنظیم سازی کا پہلا مرحلہ اور دوسرے مرحلے میں 23 مارچ پروگرام شامل تھا-اجلاس میں پی ٹی آئی فرانس کے سینیر ممبرز پہ مشتمل بارہ رکنی کمیٹی کو ، پی ٹی آئی فرانس کے تمام دھڑوں کے مابین اتفاق و اتحاد قائم کرنے پہ خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ جلد ہی ممبر شپ کے کیمپس کا انعقاد مختلف جگہوں پر کیا جائے گا-مقررین میں پاکستان تحریک انصاف یورپ کے رہنما یاسر خان ، سابقہ صدر میاں ذوالفقار جتالہ ، چیئرمین گلزار لنگڑیال اور فرانس کے صدر ملک عابد حسین،سینئر نائب صدر شییخ نعمت اللہ،جنرل سیکرٹری،اعجاز جٹ، ایڈیشنل سیکرٹری ماجد چیمہ ، سینیر رہنما محترمہ آصفہ ہاشمی ودیگر شامل تھے جنہوں نے منتخب ہونے والے پینل کو مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم منتخب پینل کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پی ٹی آئی فرانس کو آرگنائز کرنے میں ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گئے-
ملک عابد حسین نے پی ٹی آئی فرانس کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام لوگوں نے جس اعتماد کا اظہار ہم پر کیا ہے ہے ہم اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گئے اور فرانس بھرمیں پارٹی کو آپ ساتھیوں کے تعاون سے آرگنائز کریں گئے انہوں نے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام پارٹی راہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور اس بات پر یقین رکهتے ہیں کہ پارٹی کے تمام معاملات عین جمہوری انداز میں مشاورت کے عمل سے ہی مکمل ہونے چاہئے انہوں نے تنظیم سازی کے حوالے سے اس بات پر زور دیا کہ پہلا مرحلہ ہم نے مشاورت سے عین میرٹ پر مکمل کیا ہے اور دوسرے اور تیسرے مرحلے کو مکمل کرنے سے پہلے ہم او آئی سی سے مشاورت کر کے میرٹ کا مکمل خیال رکھیں گئے-انہوں نے مزید کہا کہ اورسیز میں رہتے ہوئے ہماری پارٹی کی جو توقعات ہم سے وابستہ ہیں ان کو پورا کرنے کی کوشش کریں گئے-انہوں نے اس بات کا اعلان کیا کہ پاکستان کے تمام قومی دن ہم فرانس میں اپنی پارٹی کے پلیٹ فارم سے کریں گئے اور تمام ایونٹس میں زیادہ سے زیادہ پارٹی ممبران کی شرکت کو یقینی بنائیں گئے-
اجلاس کے آخر میں الیکٹیڈ پینل کی طرف سے ممبران کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا