فرانس ( رپورٹ عاکف غنی) پیرس کے مضافاتی علاقے سارسل میں پی ٹی آئی کے رہنماوں ابوبکر گندل اور نعمت اللہ کی طرف سے پیرس کے معززین پاکستانیوں کے اعزاز میں شاندار افطاری کا اہتمام کیا گیا جس میں نہ صرف پاکستان تحریکِ انصاف بلک دیگر افراد بالخصوص مسلم لیگ ق نے بھی بھر پور شرکت فرمائی۔افطاری میں خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔افطاری کے بعد ہلکے پھلکے انداز میں ملکی حالات اور سیاسی معاملات پر بھی بات چیت چلتی رہی،حاضرین کی بڑی تعدادجس میں جناب زاہد ہاشمی،راجہ عجب،راجہ علی اصغر،چوہدری غضنفرچوہدری صفدر برنالی،ملک اصغر برہان،چوہدری پرویز،چوہدری احمد گلزار و دیگر موجود تھےجبکہ میڈیا کوریج کے لئے دیگرصحافیوں کے علاوہ وقت نیوز کے صاحبزادہ عتیق اور جیو نیوز کے رضا چوہدری پیش پیش تھے۔