پیرس(نمائندہ خصوصی) تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف فرانس کےسینئر رہنما ئوں اشفاق احمد جٹ اورعبدالرحمان تارڑ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف فرانس اور پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کااہتمام کا گیا تھا،جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک تھی اس موقع پر پی ٹی آئی فرانس کی مرکزی لیڈرشپ کی جانب سے ممبرشپ ڈرائیو 2019 کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں پیرسی کی سیاسی وسماجی شخصیات، صحافتی برادری اورمختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی تارکین وطن ننے بڑی تعداد میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اورممبرشپ حاصل کی۔
پیرس کے مقامی ہوٹل میں شاندرا عید ملن پارٹی منعقد کی گئی جس میں پاکستان تحریک انصاف فرانس کی جانب سے ممبر شپ ڈرائیو 2019 کا باقائدہ آغاز کیا گیا۔
پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف ممبران کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ پروگرام کے آرگنائزرز چوہدری اشفاق جٹ ، چوہدری عبدالرحمن تارڑ نے مہمانوں کی آمد پر خوش آمدید کہا۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔ حافظ محمد معظم نے تلاوت کلام پاک و نعت کے بعد شہدا اور وطن عزیز کے استحکام کے لئیے دعا بھی کرائی ۔
پاکستان تحریک انصاف فرانس کے کی جانب سے ممبر شپ ڈرائیو 2019 کا باقائدہ آغاز کیا گیا۔تقریب میں اوورسیز ورلڈ کانفرنس 2019میں ہونے والے سیشنز سے متعلق آگاہی دی گئی ۔ یاسر اقبال خان اور تقریب کے مہمان خصوصی میاں آفتاب احمد نے ورلڈ کانفرنس اٹلی کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔پروگرام میں پی ٹی آئی کارکنان کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
پروگرام کے آرگنائزرز چوہدری عبدالرحمن اور چوہدری اشفاق جٹ نے مہمانوں کی آمد پر ویلکم کیا۔ پروگرام کی نظامت اشفاق چوہدری نے کی اس موقع پر یاسر اقبال خان، اکرام رانجھا ، صفدر ہاشمی ، طاہر اقبال، ابرار کیانی، ملک عابد، خالد پرویز چوہدری،
اور دیگر دوست احباب نے شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں آرگنائزرز نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔