پیرس ( یاسر قدیر) تحریک انصاف فرانس کرائی کے زیر اہتمام کرائی میں پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے ایک مشاورتی کارنر میٹنگ کا اہتممام کیا گیا جس میں مرکزی قیادت نائب صدر اصغر برہان، نائب صدر راجہ طاہر سدوال، ممبر اگزیکٹو کونسل ممتاز حسین نازی نے شرکت کی جبکہ میٹنگ کی میزبانی سینئر رہنما کرائی ملک ابراہیم برہان، ملک عمر دراز،احمد حسین ،لالہ برہان نے کی، جبکہ سینئر مرکزی رہنما یاسر قدیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔