پیرس (زاہد مصطفی اعوان) تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما ابرار کیانی کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف فرانس کے عہدیداران اور پارٹی ممبران کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں تحریک انصاف فرانس کے ممبران و عہدیدران نے شرکت کی۔
اس موقع پر تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنماچودھری افضال رانجھا کے جواں سال بیٹے اور سینئر رہنما تحریک انصاف فرانس راجہ طاہر سدوال کے ماموں کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
افطار ڈنر میں پارٹی کے کارکنان نے چوہدری افضال رانجھا اور راجہ طاہر سدوال کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور صبر جمیل کی دعا بھی کی۔