counter easy hit

بریکنگ نیوز: تبدیلی والوں نے نامور سرکاری شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی سیکرٹری قانون ارشد فاروق فہیم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت، نوٹیفکیشن جاری، گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری خشیش الرحمن کو عارضی طور پر سیکرٹری قانون تعینات کر دیا گیا، ارشد فاروق فہیم ایک ارب86 کروڑ روپے کے ڈریپ کیس میں نیب کے ملزم ہیں ،میڈیا رپورٹس کےمطابق وفاقی حکومت نے سیکرٹری قانون ارشد فاروق فہیم کو عہدے سے ہٹا دیا ہے. گریڈ 21 کے ارشد فاروق فہیم ڈریپ کیس میں نیب کے ملزم ہیں. انہوں نے ڈریپ کیس میں نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست تو دائر کر رکھی ہے تاہم موجودہ عہدے سے ہٹائے جانے کی اصل وجہ یہی نیب کیس ہے. ارشد فاروق کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری خشیش الرحمان کو قائم مقام سیکرٹری قانون تعینات کر دیا گیا ہے۔یاد رہے یکم جولائی 2019 کو ارشد فاروق فہیم کو وفاقی حکومت نے سیکرٹری قانون مقرر کیا جن کے خلاف تین سال سے نیب کا کرپشن ریفرنس دائر تھا، دوسرا معاملہ یہ ہے کہ اسلام آباد کی 3 میں سے 2 احتساب عدالتیں ججز کی منتظر ہیں اور یہ ارشد فاروق فہیم کی ذمہ داری تھی کہ ان عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کروائیں۔ میزبان کے بقول یہ کتنا بڑا مفادات کا ٹکراؤ ہے کہ ایک شخص جو نیب کا ملزم ہے جس کے خلاف ریفرنس ہے وہ وفاقی سیکرٹری قانون ہو جائے اور پھر احتساب عدالتوں کے حوالے سے وہ ایک کلیدی کردار بن جائے یہ معاملہ سامنے آنے پر وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے فوری ایکشن لیا ہے اور ارشد فاروق فہیم کو فوری طور پر فارغ کر دیا ہے۔ ارشد فاروق فہیم نے اپنے خلاف ریفرنس میں بریت کے لئے اسلام آباد کی احتساب عدالت سے رجوع کر لیا مگر موصوف نے عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کی زحمت نہیں کی۔ اس وقت اسلام آباد کی ایک احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ہی تعینات ہیں جو پاکستان کی ماتحت عدلیہ کی سب سے اہم شخصیت ہیں، وہ 2012 سے احتساب عدالت نمبر ایک کے جج ہیں اور احتساب عدالت نمبر 2 میں اضافی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں کیونکہ ان کے ساتھ کے جج ارشد ملک کا سکینڈل سامنے آیا، اس وقت اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں کرپشن کے 110 اہم ترین کیسز زیر سماعت ہیں، 21 انکوائریز اور 11 انویسٹی گیشنز ریفرنس کی شکل میں انہی عدالتوں میں آئیں گی۔ گویا ان عدالتوں کے پاس بے پناہ اختیارات ہیں اس صورتحال میں وفاقی سیکرٹری قانون ارشد فاروق فہیم کے خلاف کارروائی کی گئی۔

PTI, GOVERNMENT, REMOVES, IMPORTANT, PERSONALITY, FROM, ITS, SEAT

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website