لودھراں (نمائندہ دنیا ) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما رانا ارسلان خان نے کہا ہے کہ ہمارے قائد جہانگیر ترین کی پارٹی کے لئے خدمات لازوال ہیں۔ جہانگیر ترین عمران خان کے مخلص ساتھی ہیں اور جہانگیر ترین نے ہر اچھے برے وقت میں عمران خان اور پارٹی کا ساتھ دیا۔سب جانتے ہیں کہ وفاقی اور صوبائی حکومت بنوانے میں بھی جہانگیر ترین کا اہم رول رہاہے ۔رانا ارسلان خان نے کہا کہ جہانگیر ترین ایک منجھے ہوئے تجربہ کار سیاست دان ہیں جو اس وقت زراعت سمیت دیگر شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لانے کیے لئے بھرپور محنت کررہے ہیں۔ جہانگیر ترین وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کی درخواست پر ہی پارٹی اور حکومت کے لئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔کوئی پارٹی لیڈر جہانگیر ترین کو عوام کی خدمت کرنے سے نہیں روک سکتا۔جہانگیر ترین عوام اور پارٹی کی بے لوث خدمت کررہے ہیں۔ پارٹی کا ہر لیڈر اور کارکن جہانگیر ترین کی دل کی گہرائیوں سے قدر کرتاہے اور انکو پارٹی کے لئے خدمات پر سلیوٹ پیش کرتاہے ۔ جہانگیر ترین کی مخالفت کرنے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا اور مخالفین ہمیشہ کی طرح منہ کی کھائیں گے