اسلا م آباد: پی ٹی آئی نے ناصر الملک کے بطور نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق خوش آئند قرار دے دیا
تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ جسٹس (ر) ناصر الملک کے نام پر اتفاق ہونا اچھی بات ہے ان کا کہنا تھا کہ جسٹس (ر) ناصر الملک کو نگران وزیراعظم مقرر کرنا خوش آئند ہے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جو نام دیئے تھے ان میں جسٹس (ر) ناصر الملک کا نام شامل تھا۔