پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی فنڈنگ اور عمران خان پر توہین عدالت کے کیس میں الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا۔
PTI has challenged the jurisdiction of the election commission
پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ اور عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی ۔ چیف الیکشن کمشنر نےعمران خان کے وکیل سے کہا کہ ہم نے آپ کو تحریری جواب دائر کرنے کا حکم دیا تھا ،جس پر انور منصور نے کہا کہ پہلے طے کیا جائے کہ یہ الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار بھی ہے کہ نہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے دائرہ اختیار چیلنج کرنے پرعمران خان کے وکیل سے کہا کہ اگر سماعت کا اختیار نہیں تو پھر کیا ہمیں گالیاں نکالی جاتی رہیں گی۔