مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کی اعترافی پریس کانفرنس سے ثابت ہوا ایم کیو ایم ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے :درخواست میں موقف
لاہور (یس اُردو) پی ٹی آئی یوتھ ونگ نے ایم کیو ایم کی بطور سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ۔ پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے رہنما علی جاوید ایڈووکیٹ کی جانب سے ایم کیو ایم کی بطور سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ۔ ایم کیو ایم کی رجسٹریشن کیخلاف انتظار حسین ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی گئی ۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کی اعترافی پریس کانفرنس ایم کیو ایم کیخلاف چارج شیٹ ہے ۔ ثابت ہو گیا کہ ایم کیو ایم ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے ۔ مصطفی کمال کہہ چکے ہیں کہ الطاف حسین را کے ایجنٹ ہیں:آئین کے تحت ریاست مخالف سیاسی جماعت کی رجسٹریشن نہیں ہو سکتی وفاقی حکومت کو ریاست مخالف سیاسی جماعت کیخلاف سپریم کورٹ کو ریفرنس بھجوانے کا اختیار ہے ۔ الیکشن کمیشن بھی ایم کیو ایم کی رجسٹریشن منسوخ کر سکتا ہے ۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت وفاقی حکومت کو ایم کیو ایم کیخلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا جائے اور الیکشن کمیشن کو ایم کیو ایم کی رجسٹریشن منسوخی کا حکم دیا جائے ۔