وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آٸی کے رکن اسمبلی کی گاڑی سے ملنے والا اسلحہ اور پولیس کے زیر استعمال آلات کا پکڑا جانا خطرناک ہے۔ ثابت ہو گیا کہ پی ٹی آٸی اسلام آباد پر حملے اور فساد کی منصوبہ بندی کر چکی ہے۔
لاہور:خواجہ سعد رفیق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کے آلات اور اسلحہ پی ٹی آٸی کے رکن اسمبلی کی گاڑی میں کیا کر رہا تھا؟ حفاظتی گرفتاریاں شہر، پولیس اور پی ٹی آٸی کارکنان کے تحفظ کیلئے کی جارہی ہیں۔ عمران خان اداروں پر الزام تراشی اور دباؤ ڈالنے کے عادی فسادی ہیں۔ ہائیکورٹ پر دباؤ ڈالنے کیلئے عمران خان نے اپنے کارکنان کو کل عدالت کا گھیراؤ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یقین ہے کہ عدلیہ کسی دھمکی اور دباؤ میں آئے بغیر اسلام آباد کے امن و استحکام کو یقینی بنائے گی۔ آرمی چیف اور وفاقی وزراء کی میٹنگ بارے شیخ رشید کا بیان انتشار پھیلانے کا مجرمانہ فعل ہے۔