24 ویں ترمیم کی مخالفت کے لیے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی تجویز دیں گے، ترمیم کی بھرپور مخالفت اجلاس میں شرکت کے ذریعہ ہی ہو سکتی ہے: شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (یس اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا اہم اجلاس آج چیئرمین عمران خان کی صدارت میں ہو گا۔ اجلاس میں پانامالیکس کی سماعت کے حوالے سے غور کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی میں حکومت کی طرف سے پیش کی جانے والی 24 ویں ترمیم کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کی طرف سے آئینی ترمیم کی بھرپور مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ 24 ویں ترمیم کی مخالفت کے لیے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی تجویز دیں گے۔ ترمیم کی بھرپور مخالفت اجلاس میں شرکت کے ذریعہ ہی ہو سکتی ہے۔ ترمیم کا مقصد پاناما کیس کو طول اور احتساب سے بچنا ہے، ترمیم صرف ایک شخص کو بچانے کے لیے لائی جا رہی ہے۔