اسلام آباد : تحریک انصاف کی جانب سے جمع کرائے گئے دلائل میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات میں منظم دھاندلی ثابت ہو گئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اور چار ممبرز نے منظم دھاندلی میں بڑا کردار ادا کیا۔
ثابت ہو گیا کہ صرف پنجاب میں آر اوز کے ذریعے انتخابات کرائے گئے۔ پنجاب کے سوا تمام صوبوں میں الیکشن کمشنر نے انتخابات کرائے۔
دلائل میں کہا گیا ہے کہ نجم سیٹھی کی گواہی میں بھی پنجاب میں منظم دھاندلی کے ثبوت ملے ہیں۔ نادرا نے بھی مقناطیسی سیاہی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔