میلان (شیخ بابر سے) پی ٹی آئی اٹلی کے اصل اور حقیقی پرانے سارے ورکرز نظریاتی گروپ میں ہیں۔ جبکہ دوسرے طرف عہدے اور مفاد کی سیاست میں انوسٹرز کا گروپ ہیں۔ انشاءاللہ نظریاتی گروپ کامیاب ہو کر مستقبل کے میں پی ٹی آئی کو مزید بہتر بنانے اور مفار پرست اور کرپٹ لوگوں کا راستہ روکنے کے لئے اقدامات کرے گا۔
نظریاتی گروپ کی کامیابی یقینی اور روز روشن کی طرح عیا ں ہے اسی لئے دوسرا گروپ بھوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے۔ کیونکہ ان میں سے اکثر لوگ تو چند ماہ قبل پی ٹی آئی میں آئے ہی عہدے کے لئے تھے پہلے دوسری کرپٹ سیاسی جماعتوں کے نام نہاد نمائندے تھے اور اب شکست نظر آرہی ہے تو مایوس ہو چکے ہیں نظریاتی گروپ کامیاب ہو کی ثابت کر دے گا پی ٹی آئی اٹلی کے روح رواں یہ ہی ہیں۔