counter easy hit

پی ٹی آئی کا قبل ازوقت دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

PTI

PTI

لاہور (یس ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے وقت سے قبل دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔یہ فیصلہ پارٹی کے اندر اختلافات ختم کرنے کے لیے کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے باوثوق ذرائع نے بتایا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد جون میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے قبل مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارٹی انتخابات سے قبل ممبر سازی مہم بھی چلائی جائے گی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ممبر سازی اور انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا مقصد بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرناہے۔ پی ٹی آئی نے دو سال قبل چار سالہ مدت کے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے تھے۔

پارٹی دستور کے مطابق پارٹی الیکشن کا دوبارہ انعقاد 2017 میں ہونا تھا۔ ادھر پی ٹی آئی مرکزی ترجمان شیرین مزاری کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کے وقت کا فیصلہ نہیں ہوا۔ تاہم انٹرا پارٹی الیکشن سے قبل پارٹی دستور پر نظر ثانی اور ممبر سازی مہم چلانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔