آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) تحریک انصاف آئرلینڈ تنظیم اور جسٹس گروپ کی مدت معیاد ختم ہونے پر ان کی سابقہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک عظیم الشان پروگرام اور افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں آئرلینڈ اور یو کے سے کارکنان نے بھرپور شرکت کی پروگرام کا آغاز تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے سیکرٹری فنانس حافظ محمد سعید نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔
نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت چوہدری محمد عارف نے حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض خالد خان نے ادا کئے تحریک انصاف آئرلینڈ کے سینئر رہنما اختیار خان نے جسٹس گروپ کی مدت معیاد میں جن اہداف کو انہوں نے پائہ تکمیل تک پہنچایا اس کی تفصیل پراجیکٹ ذریعے حاضرین کو دیکھائی گئی جس پر حاضرین نے بھرپور داد دی۔
تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے قائدین خصوصی طور پر اس پروگرام میں شرکت کی جس میں مرکزی رہنما تحریک منہاج القرآن وسیم بٹ جنرل سیکرٹری رضوان احمد تور، فنانس سیکرٹری حافظ محمد سعید، افتخار ملک اور محمد ذہیب بٹ قادری شامل تھے جبکہ وسیم بٹ نے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف آئرلینڈ تنظیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کی سابقہ کارکردگی پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے صمیم قلب سے مبارک باد بھی پیش کی۔
تحریک انصاف آئرلینڈ کے موجودہ چیئرمین جناب عقیق باجوہ نے اگلے الیکشن کیلئے نامزد امیدواران کا تعارف کرایا جس میں صدر امتیاز خان نائب صدر محمد صالعص حسین جنرل سیکرٹری خالد خان اور انفارمیشن سیکرٹری کیلئے سید قاسم رضا کو نامزد کیا گیا تحریک انصاف آئرلینڈ اور جسٹس گروپ کے سابقہ صدر چوہدری عمران خورشید نے بھی خطاب کرتے ہوئے سابقہ کارکردگی پر روشنی ڈالی اور تمام نامزد عہدیداران کو عمران خان کے مشن کے فروغ کیلئے اپنی تمام تر صلاحتوں کو بروئے کار لانے کی تلقین کی اور اپنے تعاون کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔
تمام نامزد عہدیداران نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ جسٹس گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ تحریک انصاف کے پیغام کی ترویج کیلئے بھرپور محنت کریں گے اس کے علاوہ تقریب سے جن مقررین نے خطاب کیا ان میں معید حامد، محمود خانم خالد کھسانہ، پیر شیراز، امتیاز خان، عتیق باجوہ، محمد عمار علی شامل تھے۔
افطار سے قبل پیر شیراز صاحب نے خصوصی دعا کرائی، اس تقریب کے انتظام و انصرام میں جن احباب کی کاوش سے پروگرام کامیاب ہوا ان میں عرفان مشتاق، رانا سلطان، آصف جٹ، محمد شکیل، محمد عباس، کمال شاہ، مدثر، رفاق بھٹی، سلمان وحید، راشد چوہان، رضوان احمد تور، محمد عمار علی، چوہدری عارف، معید حامد، عتیق باجوہ، چوہدری عمران خورشید اور دیگر احباب شامل تھے۔