آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) اس وقت پاکستاب شدید بحرانی کیفیت کا شکار ہے اور وطن عزیز بے شمار مسائل میں گھیرا ہوا ہے اور ایک سے بڑھ کر ایک حساس اور خطرناک ہے اس سلسلے میں دنیا بھر میں دیار غیر میں بے شمار سیاسی اور غیر سیاسی تنظیمات وطن عزیز کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
اس سلسلے میں آئرلینڈ میں تحریک انصاف کے صدر بیرسٹر چوہدری عمران خورشید نے تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے مرکزی رہنما وسیم بٹ سے ان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے طویل گفتگو اور مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ ملک اس وقت انتہائی نازک اور مشکل حالات سے گزر رہا ہے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں اور موجودہ کرپٹ حکمرانوں سے مکمل طور پر مایوس ہو چکے ہیں اس حالات میں ہم تارکین وطن پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم ملک کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر کام کریں۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ بے شک ہماری جاعتوں کے منشور جدا جدا سہی لیکن ہمارا مقصد اور منزل اس عوام کو ان کرپٹ اور ملک فروش حکمرانوں سے نجات دلانا ہے اور اس وقت مثبت سوچ رکھتے ہوئے ہمیں مل کر ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے کام کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔
اس دوران چوہدری عمران خورشید نے تحریک منہاج القرآن اور تحریک انصاف آئرلینڈ کے کئی رفقاء اراکین اور وابستگان سے ملاقاتیں بھی کیں جن میں خاص طور پر آستانہ عالیہ حضرت شاہد ولہ دریائی گجرات کے سجادہ نشین پیر سید تصور حسین شاہ، سرفراز احمد، عامر ملک، سفیان علی، عثمان غنی، فیاض احمد، علی بٹ قادری، محمد ذہیب بٹ قادری، یاسر چیمہ شامل تھے۔