لاہور: پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے اللہ کے بعد عمران خان کو بڑا آدمی قرار دے دیا، عمران خان کو پذیرائی پاکستان میں بھی مل رہی ہے، پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ عمران خان اللہ کے بعد بڑا آدمی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ اپوزیشن کے بیانات پر حیرانگی ہے، اپوزیشن کا اسمبلی میں مئوقف کچھ اور تھا باہر مئوقف کچھ اور ہے۔عمران خان کو پذیرائی پاکستان میں بھی مل رہی ہے، پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ عمران خان اللہ کے بعد بڑا آدمی ہے۔(استغفر اللہ) جس نے قائد اعظم کے بعد بڑا کام کیا ہے۔ تاہمفیصل واوڈا نے اس پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری کل کے شو میں وہ معذرت ہے جو کہ میں نے شو کے دوران ہی کر لی تھی لیکن بعض عناصر صرف سیاست چمکانے کی خاطر ایک ایڈٹ شدہ کلپ کو پھیلاتے رہے جس کا مجھے افسوس ہے۔یہ میری کل کے شو میں وہ معذرت ہے جو کہ میں نے شو کے دوران ہی کر لی تھی لیکن بعض عناصر صرف سیاست چمکانے کی خاطر ایک ایڈٹ شدہ کلپ کو پھیلاتے رہے جس کا مجھے افسوس ہے.دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف نے فیصل واوڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جوڑیاں سلامت رہن پاگ لگے رہن، فیصل واوڈا اورعمران خان جڑواں بھائی لگتے، ان دونوں سوچ کی بلندی میں بہت زیادہ مماثلت ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ فیصل واوڈا اور وزیراعظم عمران خان جڑواں بھائی لگتے ہیں۔ کیونکہ ان دونوں کا انداز گفتگو، حرکات وسکنات اور سوچ کی بلندی میں بہت زیادہ مماثلت ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’’جوڑیاں سلامت رہن پاگ لگے رہن‘‘ محترم فیصل واوڈا صاحب اور وزیراعظم عمران خان صاحب جڑواں بھائی لگتے ہیں۔ انداز گفتگو، حرکات و سکنات اور سوچ کی بلندی میں اسقدر مماثلت
جوڑیاں سلامت رھن پاگ لگے رہن