counter easy hit

پی ٹی آئی کے دعوے رہ گئے دھرے کے دھرے۔۔۔ شفقت محمود کا حکومتی ناکامی کا بڑا اعتراف، خبر نے حکومتی صفوں میں ہلچل مچا دی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے دعوے رہ گئے دھرے کے دھرے۔۔۔ شفقت محمود کا حکومتی ناکامی کا بڑا اعتراف، خبر نے حکومتی صفوں میں ہلچل مچا دی۔ وفاقی وزیر شفقت محمود کا حکومتی نا کامی کا بڑا اعتراف سامنے آتے ہی ملکی سیاست میں بڑی ہلچل مچ گئی۔

میا خلیفہ نے ایک بار پھر ملالہ کو نشانے پر رکھ لیا۔۔۔ کیا کچھ کہہ ڈالا؟ جان کر آپ حیرت میں ڈوب جائیں گے

وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہاہے کہ ملک بننے کے 72سال بعد بھی دوکروڑ بچہ سکولوں سے باہر ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم سب ناکام ہوئے ہیں۔ شفقت محمود نے کہا ہے کہ شہریت کے قانون سے بھارت کی اصل حقیقت سامنے آگئی ہے ، قائد اعظم محمد علی جناح کی باتیں درست ثابت ہوئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی سیاستدان اپنے حلقے سے کٹ کر سیاست کا تصور نہیں کرسکتا ، اس وقت معاشی مسائل بہت زیادہ ہیں۔ ملک بننے کے 72سال بعد بھی دوکروڑ بچہ سکولوں سے باہر ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم سب ناکام ہوئے ہیں۔ شفقت محمود نے کہا کہ ہم کو معیشت کی بنیادوں کو درست کرنا پڑے گا اور اس کے لئے ہم کوشش کررہے ہیں۔ اس سے قبل وفاقی وزیر شفقت محمود یونیسکو ایجوکیشن کمیشن کے صدر منتخب ہو گئے۔ پاکستان کے وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود کومتفقہ طور پر یونیسکو ایجوکیشن کمیشن کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی کارروائی پیرس میں یونیسکو کے ہیڈکوارٹرز میں ہوئی۔ انتخاب کے بعد شفقت محمود نے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بطور صدر ایجوکیشن کمیشن میرا انتخاب پاکستان کے لئے اعزاز ہے اور یہ یونیسکو کی جانب سے تعلیم کے میدان میں پاکستان کے عزم کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تعلیم سائنس اور ثقافت کے شعبہ کے ذریعے بین الاقوامی تعاون کے ساتھ امن قائم کرنے اور اقوام متحدہ کے ایجنڈا 2030 میں متعین کردہ پائیدار ترقی کے اہداف اور یونیسکو کے مقاصد کے حصول کیلئے تمام وفود کے ساتھ مل کر کام کرینگے۔

PTI, LEADER, SHAFQAT MEHMOOD, ADMITTED, LOSS, IN, MANAGING, GOVERNMENT

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website