لاہور:پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی بھی کروڑوں کے مالک نکلے، اثاثوں کی کل مالیت 28 کروڑ روپے 36 لاکھ 67 ہزار روپے ہے۔ لندن کے بنک اکاونٹ میں 88 ہزار پاونڈز موجود، تاج باغ لاہور میں ساڑھے 6 مرلہ کا پلاٹ اہلیہ کو تحفہ میں دیا۔
غریب عوام کے لیڈر مالا مال ہیں، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے اثاثوں کی تفصیلات بھی منظر عام پر آ گئیں۔ کاغذات نامزگی میں شاہ محمود قریشی نے اپنے اثاثوں کی مالیت 28 کروڑ روپے 36 لاکھ، 67 ہزار روپے ظاہر کی ہے، ان کے لندن کے بنک اکاونٹ میں 88 ہزار پاونڈز موجود ہیں جبکہ اہلیہ کے فارن اکاونٹ میں بھی 26 ہزار 5سو 12 پاونڈز ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کی ملتان میں 2 رہائش گاہیں، لاہور میں ایک گھر اور ایک فلیٹ، اسلام آباد میں بھی ایک مکان ان کی ملکیت ہے۔ دولت گیٹ ملتان کے گھر کی قیمت 57 لاکھ 57 ہزار، گلبرک لاہور کے گھر کی قیمت 6 کروڑ پچاس لاکھ اور اسلام آباد F7 میں گھر کی قیمت 3 کروڑ 47 لاکھ روپے ہے۔
تاج باغ لاہور میں ساڑھے 6 مرلہ کا پلاٹ بیوی کو تحفہ میں دیا، ڈی۔ایچ ۔اے بہاولپور میں بھی 52 لاکھ کے دو پلاٹ بیوی کو تحفے میں دئیے۔ شاہ محمود کی اہلیہ کے پاس 5 کروڑ پچاس لاکھ کے بانڈز جبکہ شاہ محمود کے پاس 70 لاکھ مالیت کے زیورات ہیں۔ ایک کروڑ 94لاکھ روپے مالیت کی چار گاڑیاں بھی ہیں۔