اسلام آباد; بیی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی قیادت کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہو ا ہے جس میں وزارتوں کی تقسیم اور دیگر پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔پرویز خٹک نے اجلاس میں عاطف خان کو کہا کہ میڈیا میں وزیر اعلی کے لیے لابنگ کر رہے ہو؟
جس کے جواب میں عاطف خان نے کہا کہ میں کوئی لابنگ نہیں کر رہا ۔ عمران خان نے عاطف خان کو میڈیا سے بات چیت کرنے سے روک دیا ہے ۔ میٹنگ میں پرویز خٹک نے محمود خان اور شاہ فرمان کا نام بطور وزیر اعلیٰ پیش کیا ، عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈا پور اور پرویز خٹک کو صوبائی نشتیں چھوڑنے کا کہا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر حیدر اور اسد قیصر کو صوبائی نشتیں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چاروں امیدوار صوبائی اور قومی اسمبلی کی نششتوں پر بیک وقت کامیاب ہوئے تھے ۔ جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی قیادت نے گورنر سندھ کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔ گورنر سندھ کا نام فائنل کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نےپی ٹی آئی رہنما کا نام بنی گالہ میں ہونے والی مشاورت کے بعد فائنل کیا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف نے پنجاب اسمبلی میں 186 ارکان کی حمایت حاصل کرنے کا دعویٰ کر دیا، تاہم پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے نام فائنل نہیں کیا جا سکا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 ارکان پر مشتمل ہے، پی ٹی آئی کے دعوے کے مطابق اسے 186 ارکان کی حمایت مل گئی ہے تاہم عمران خان نے ابھی تک وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے نام فائنل نہیں کیا۔راجن پور سے رکن اسمبلی طارق دریشک کی موت سے پی ٹی آئی کی ایک نشست کم ہوگئی ہے، دوسری طرف مسلم لیگ ن ابھی تک کسی آزاد رکن کو اپنے ساتھ شامل کرنے میں ناکام ہے، مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کے 6 ارکان کی حمایت بھی حاصل نہیں کر سکی۔
66 خواتین اور 8 اقلیتی نشستوں پر نوٹیفکیشن 8 اگست کو جاری ہونے کا امکان ہے، دوسری طرف پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق علیم خان، میاں اسلم اور یاسمین راشد وزارتِ اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔دریں اثنا پنجاب اسمبلی میں منتخب اراکین کے حلف اٹھانے کا معاملہ بھی سامنے آگیا ہے، 6 حلقوں کے نمائندوں کو قومی اسمبلی کی نشست رکھ کر صوبائی نشست چھوڑنی پڑے گی۔پنجاب اسمبلی میں براہ راست منتخب ہونے والے 297 ارکان میں سے 285 حلف اٹھائیں گے، پنجاب اسمبلی کے لیے 6 حلقوں میں ابھی انتخابات ہی نہیں ہو سکے ہیں، جب کہ پی پی 35،78،87،88،93 اور پی پی 103 میں انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔پی پی 168 سے خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی کا ضمنی انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا ہے، دوسری طرف طاہر صادق، فواد احمد، حمزہ شہباز اور شہباز شریف نشستیں خالی کریں گے، شہباز شریف پنجاب اسمبلی کی 2 نشستیں چھوڑیں گے۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کریں گے، تحریک انصاف عام آدمی کیلئے کام کرے گی ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے پاکستان میں نئے دور کا آغاز ہوگا ،ملک سے غربت ،کرپشن،مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے نئے پاکستان میں کرپٹ عناصرکاکڑااحتساب ہوگا، تاکہ ملک کا پیسہ محفوظ کیا جا سکے اور اس پیسے کو پاکستانی عوام پر لگایا جا سکے ، جانتے ہیں پاکستان میں اس وقت بہت بڑے چیلنجز ہیں مگر ہمارالیڈربھی بڑاہے، جو ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کو ہمہ وقت تیار ہے ،انشاءاللہ پاکستان کو کرپٹ عناصر سے پاک کر دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیں گے ۔