counter easy hit

تحریک انصاف کے 18 ناراض رہنماؤں نے جسٹس وجیہہ الدین کو ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی

WajihAlauddin

WajihAlauddin

لاہور : تحریک انصاف کے 18 ناراض رہنماؤں نے پارٹی کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کو ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

پی ٹی آئی کے 18 ناراض رہنماؤں نے پارٹی الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کو ساتھ کی یقین دہانی کرا دی ہے جب کہ جسٹس وجیہہ الدین پی ٹی آئی الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے کل سے باقاعدہ تحریک شروع کرنے کا اعلان کریں گے۔

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی کو قبضہ مافیا سے آزاد کرائیں گے اور اپنی تحریک کے ذریعے پارٹی میں حقیقی جمہوریت کو فروغ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے نظریاتی رہنماؤں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی اعلی قیادت نے مقامی رہنماؤں کو جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین سے ملنے سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے۔ پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ جسٹس وجیہہ الدین تحریک سے پارٹی کمزور ہوگی۔