اسلام آباد : اسد عمر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں مینڈیٹ کے خلاف کسی قسم کا کھیل برداشت نہیں کیا جائے گا اور اگر تحریک انصاف کے مینڈیٹ میں رد و بدل کی کوشش کی گئی تو اس پر شدید مزاحمت کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا رویہ انتخابات کو متنازع بنانے کا باعث بنتا ہے اس لئے الیکشن کمیشن حقیقی انتخابی نتائج کا فوری اعلان یقینی بنائے۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں متنازع ووٹوں کی حامل 8 یوسیز کی بجائے صرف 2 پر دوبارہ گنتی پر گہری تشویش ہے اس لئے تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ متنازع یوسیز میں دوبارہ گنتی کی جائے۔