counter easy hit

تحریک انصاف کا رکن قومی اسمبلی اثاثے چھپانے پر نااہل قرار

PTI

PTI

ملتان : الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 162 ساہیوال سے تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز کو اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دے دیا ہے۔

الیکشن ٹریبونل ملتان کے جج رانا زاہد نے محمد ایوب کی جانب سے دائر درخواست پر کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے این اے 162 ساہیوال سے تحریک انصاف کے امیدوار رائے حسن نواز کو نا اہل قرار دے دیا ہے۔ ٹریبونل نے الیکشن کمیشن سے حلقہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ درخواست گزار محمد ایوب کی جانب سے تحریک انصاف کے امیدوار رائے حسن نواز پر الیکشن ٹریبونل کے سامنے اپنے اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ رائے حسن نواز تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر بھی ہیں۔