لاہور( اصغر علی مبارک)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کی پرنسپل کو فوری عہدے سے ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ لاء کالج کی پرنسپل کی تعیناتی غیر قانونی ہے۔جبکہ اسی پرنسپل پر غیر قانونی طریقے سے بھرتیاں کرنے اورغیر قانونی طریقے سے ترقی دینے کے الزامات ہیں ۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کی پرنسپل کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے اور پر نسپل پر جو الزامات ہیں ان کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔