پشاور : خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی کو اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی کو احتساب کمیشن خیبر پختونخوا نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
صوبائی احتساب کمیشن کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ حامد خان کے مطابق معدنیات کی لیز پر 2 سالہ پابندی کے باجود ضیاء اللہ آفریدی نے مختلف افراد کو چوری چپھے ٹھیکے دیتے رہے، اس کے علاوہ ان پر اپنے عہدے میں غیر قانونی بھرتیاں کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔
صوبائی احتساب کمیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر سے تحقیقات کی جائیں گی جب کہ نیب نے مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں کمشنر بنوں عصمت اللہ گنڈاپور اور کمشنر معدنیات زیارت خان سمیت 10 افراد کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ صیاء اللہ آفریدی کا شمار عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے انھیں ایک طاقتور شخصیت تصور کیا جاتا ہے۔