counter easy hit

تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے تحاریک پر قانون کے مطابق فیصلہ کروں گا، ایازصادق

Ayaz Sadiq

Ayaz Sadiq

لاہور : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق ایم کیو ایم اور جے یوآئی (ف) کی تحاریک پر آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سردارایاز صادق نے کہا کہ انہوں نے کبھی ایوان میں کسی جماعت کے رکن کے ساتھ کبھی تفریق نہیں کی، قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین کوڈی سیٹ کرنے کے معاملے پروہ غیرجانبداررہیں گے

اگر عمران خان سے بدلہ لینا ہوتا توکوشش کرتا لیکن قومی اسمبلی کے اسپیکرکے طورپروہی کروں گا جوان کی آئینی ذمہ داری ہے، استعفوں پر کئے گئے دستخط کی تصدیق کرنا ان کی ذمہ داری ہے، جاوید ہاشمی کے علاوہ تحریک انصاف کے کسی رکن نے استعفوں کی تصدیق نہیں کرائی۔

پی ٹی آئی کے اراکین کوڈی سیٹ کرنے کے معاملے پرایم کیوایم اور جے یوآئی (ف) کی تحاریک پرایوان میں وہی کریں گے جو آئین اورقانون کے مطابق ہوگا لیکن مسلم لیگ (ن) کی کوشش ہوگی کہ دونوں جماعتیں اپنی تحاریک واپس لے لیں۔

ایچی سن کالج کے پرنسپل کی برطرفی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پرنسپل کی برطرفی میں ان کا کوئی کردار نہیں بلکہ ان پر مالی بے ضابطگیوں کا الزام ہے، اگر ان کی تیسری نسل ایچی سن میں نہ بھی پڑھی تو کوئی فرق نہیں پڑتا اور ایسا کیسے ممکن ہے کہ اسپیکر سفارش کرتا اور پوتے کا داخلہ نہ ہوتا۔