اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان جو کچھ کر رہے ہیں، اگلے انتخاب میں عوام اس کا حساب لے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ تحریک انصاف کو عوام نے مسائل کے حل کے لیے مینڈیٹ دیا لیکن دھرنوں سے عمران خان نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اپنے لوگ ہی استعفی دینے کو تیار نہیں، عمران خان اپنے لوگوں کو استعفی دینے کے لیے دبائو نہ ڈالیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ مذاکرات کے لیے دروازے اور دل دونوں کھلے ہیں، پی ٹی آئی کی ٹیم آئے محبت سے بات کریں گے۔