ایتھنز (سکندرریاض چوہان) پاکستان تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ پر تحریک انصاف کی نو منتخب قیادت کے حوالے سے باقائدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیاجس میں پاکستان تحریک انصاف یونان کے کارکنون کیساتھ آزادانہ اور منصفانہ الیکشن کے ذریعے پہلی کابینہ کے انتخاب پر مسرت کا اظہار کیا گیا ہے اور تحریک انصاف یونان کے کارکنوں کوانٹرا پارٹی انتخابات میں پر ُجوش شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف یونان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔
ساتھ ہی امید کی گئی ہے کہ اِس میں ہر الیکشن کیساتھ اضافہ ہوگا،نوٹیفیکیشن میں تمام منتخب عہدیداران کے نام انکے عہدوں کیساتھ درج ہیں ،جس کے تحت : صدرغلام حیدر،نائب صدر قمر اقبال ، سیکریٹری جنرل انعام الحق اورسیکریٹری انفارمیشن علی اعجاز احمدہیں۔نوٹیفیکیشن میں منتخب کابینہ سے توقع کی گئی ہے کہ وہ یونان تمام فورمزپرپاکستان تحریک انصاف کی نمائندگی کرینگے ۔ مذکورہ نوٹیفیکیشن کو جاری کرنیوالوں میں پاکستان تحریک انصاف یورپ کے آرگنائزاحمد جواد،پاکستان تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر یورپ عطا محمد،پاکستان تحریک انصاف کونفلکٹ ریزولوشن کمیٹی یورپ مشتاق خان جدون اورپاکستان تحریک انصاف ہیڈ آف انٹرنیشنل فنانس بورڈ ایم اقبال کے نام دیکھے جاسکتے ہیں۔