اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی رینجرز کو سکیورٹی کی صورتحال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
چوہدری نثار نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنر سندھ سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کراچی میں کل ہونے والے احتجاج کے حوالے سے مشاورت کی۔
چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ جمہوری اظہار رائے کا سب کو حق ہے تاہم امن و امان اور عوام کے لئے مشکلات برداشت نہیں کی جائیں گی۔