لاہور : پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر پی ٹی آئی پنجاب اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتی یہ الیکشن پنجاب حکومت نے آر اوز کے ساتھ ملکر کر لڑا۔ ریٹرننگ افسران نے نتائج کو تبدیل کیا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن بھی شفاف الیکشن کا انعقاد کروانے میں ناکام رہا۔ اعجاز چوہدری نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی الیکشن کے نتائج کو کالعدم قرار دیکر دوبارہ الیکشن کروائے جائیں۔
پی ٹی آئی لاہور کے مستعفی آرگنائزر شفقت محمود نے تحریک انصاف کے مقابلے میں ن لیگ کی کارکردگی کو بہتر قرار دیا اور شکست بھی تسلیم کر لی۔
شفقت محمود نے کہا کہ شکست کے بعد استعفی دینا ان کی ذمہ داری تھی۔ پی ٹی آئی کو اپنی کارکردگی پر بھی غور کرنا ہو گا۔