لاہور (یس ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے ضلعی صدور نے صوبائی صدر اعجاز چودھری کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، علیم خان کو نیا صوبائی صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اعجاز چودھری متعدد بنکوں کے نادہندہ ہیں
کئی پارٹی عہدیداروں سے ان کے اختلافات ہیں اور وہ پنجاب میں پارٹی کی صورتحال کو کنٹرول بھی نہیں کرپا رہے۔ پارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب کے 28 اضلاع کے صدور اعجاز چودھری سے اختلاف رکھتے ہیں۔ صوبائی صدر کی تبدیلی کے لیے مرکزی قیادت نے بھی گرین سگنل دیدیا ہے۔