لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو رائے ونڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دےدی ہے۔فل بنچ نے اپنے فیصلے
میں کہا ہے کہ جلسے کے شرکا کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائ
فل بنچ کا فیصلہ قائم مقام چیف جسٹس شاہد حمید ڈار نے سنایا۔عدالت نے ہدایت دی ہے کہ جلسہ میں کوئی اشتعال انگیز یا ایسی بیان بازی نہ کی جائے جس سے انتشار کا خدشہ ہو۔تحریک انصاف اور ڈی سی او کے درمیان جو ضابطہ اخلاق طے پایا ہے اس پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔
عدالت کے مطابق تحریک انصاف اپنی مقرر کردہ تاریخ 30ستمبر کو جلسہ کرنے میں آزاد ہے،جلسے کے منتظمین اور انتظامیہ شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں، امن و امان برقرار رکھا جائے۔
فل بنچ نے ہدایت کی کہ تحریک انصاف کا جلسہ شروع اور ختم ہونے تک کارکنوں کو پر امن طور اکٹھا اور منتشر ہونے کا موقع فراہم کیا جائے۔انتظامیہ اور حکومت کا فرض ہے کہ وہ ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے۔
ہائیکورٹ کے 3 رکنی فل بنچ کے مطابق کسی سیاسی کارکن کو غیر ضروری اور غیر قانونی طور پر ہراساں یا گرفتار نہ کیا جائے