پی ٹی آئی شہباز شریف کی نااہلی کیلئے متحرک ، عدالتی فیصلوں اور جے آئی ٹی فائنڈنگز ریفرنس کا اہم جزو قرار دے دیئے گئے
لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا ، عمران خان کی حتمی منظوری کے بعد دائر کیا جائے گا ۔ پی ٹی آئی اب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے احتساب کے لیے متحرک ، نااہلی کے لیے ریفرنس تیار کر لیا۔ عدالتی فیصلے اور جے آئی ٹی فائنڈنگز ریفرنس کا اہم جزو قرار دے دی گئیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے چیئرمین عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں ریفرنس تیار کیا ۔ ریفرنس میں چار عدالتی فیصلوں اور متعدد وجوہ و نظائر کو بنیاد بنایا گیا ہے ۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ بہت جلد پنجاب کے عوام پانامہ ہیٹ سے نجات حاصل کریں گے ، تحریک انصاف تماشا گروں کے اس قبیلے سے فوری نجات اور صاف شفاف انتخابات چاہتی ہے۔