counter easy hit

پی ٹی آئی کے استعفے، متحدہ نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک جمع کرا دی

MQM

MQM

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی تحریک پر فاروق ستار، رشید گوڈیل، اقبال محمد علی اور دیگر ارکان کے دستخط ہیں۔

تحریک میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان تسلیم کر چکے ہیں کہ انہوں نے استعفے دئیے ہیں اور ان استعفوں کے اصلی ہونے کی تصدیق بھی ہو گئی ہے۔ 40 دن تک مسلسل غیر حاضر رہنے والے رکن کی رکنیت منسوخ ہو جاتی ہے لہذا جمع کرائے گئے استعفوں کی منظوری آئینی تقاضا ہے۔