counter easy hit

پی ٹی آئی کی واپسی،قومی اسمبلی کااجلاس ہنگامہ خیز ہوگا؟

PTI return, the meeting of the National Assembly will be turbulent.

PTI return, the meeting of the National Assembly will be turbulent.

تحریک انصاف کی واپسی سے آج شام قومی اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کی توقع ہے۔ پی ٹی آئی نے وزیراعظم کے پاناما کیس سے متعلق ایوان میں تقریر پر تحریک استحقاق جمع کرادی ہے ۔

قومی اسمبلی کا ہنگامی خیز اجلاس آج جبکہ سینیٹ کا اجلاس کل شروع ہونے جا رہا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف بائیکاٹ ختم کرکےقومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر ے گی ۔معمول کا یہ اجلاس اب پاکستان تحریک انصاف کےاکتوبر سے جاری بائیکاٹ ختم کرنے کے بعد غیر معمولی ہو گیا ہے۔پیپلز پارٹی کے بعد اب تحریک انصاف بھی وزیر اعظم کے پانامہ کیس میں پارلیمنٹ میں دئیے گئے بیان کو سیاسی قرار دینے کے خلاف تحریک استحقاق اور تحریک التواپیش کرے گی ۔حکومتی ایجنڈے کے مطابق اجلاس میںمعمول کی قانون سازی کے ساتھ آئین میں 25 ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کیا جائے گا۔اپوزیشن پاناما پیپرز کی تحقیقات کے لیے اپناتیار کردہ وہ انکوائریز ایکٹ 2016 منظور کرائے گی جو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں ڈیڈ لاک کے باعث منظور نہیں ہو سکا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website