ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے رہائشگاہوں کی فراہمی کیلئے خط بھجوا دیا، خط میں کہا گیا ہے کہ دھرنے کے دوران اہلکاروں کی رہائش کا بندوبست کیا جائے۔
اسلام آباد: خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے ممکنہ دھرنے کے دوران پولیس اہلکاروں کیلئے رہائش کا بندوبست کیا جائے۔ خط میں پولیس اہلکاروں کیلئے آبپارہ، جی سکس کمیونٹی سینٹرز اور سپورٹس کمپلیکس میں ٹھہرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔ حج کمپلیکس کو بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دینے کا مطالبہ کیا گی ہے۔ یہی نہیں، اے آئی او یو کے میرا بیگوال میں بھی اہلکاروں کے ٹھہرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔