counter easy hit

تحریک انصاف کا یوم تشکر ، اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ

PTI Thanksgiving, meeting at the parade ground of Islamabad

PTI Thanksgiving, meeting at the parade ground of Islamabad

عمران خان کا کہنا ہے کہ انقلاب کی شروعات ہو گئی ، چند دنوں میں پتہ چلے گا کتنی بڑی جیت ہوئی

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے دھرنے کا اعلان واپس لیتے ہوئے آج یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ انقلاب کی شروعات ہو گئی ، چند دنوں میں پتہ چلے گا کتنی بڑی جیت ہوئی ۔

پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کے معاملے پر ہونے والی سماعت کو اخلاقی فتح قرار دیتے ہوئے آج دھرنے کی بجائے یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے ۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ظالموں کا سورج غروب ہو رہا ہے، ملک میں نئی صبح آ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام کارکن واپس گھروں کو جائیں، اسلام آباد واپس آنا ہے، آج ہم یوم تشکر منائیں گے اور اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ پر جلسہ کریں گے ۔ عمران خان نے جلسے میں 10 لاکھ لوگوں کی شرکت کےعزم کا اعادہ کیا ہے ۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے 2 نومبر کو اسلام آباد میں دھرنے اور حکومتی نظام کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website