counter easy hit

پی ٹی آئی آج لاہور بند کرنے کے لیے 18 مقامات پر احتجاج کرے گی

PTI

PTI

لاہور (یس ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے آج لاہور کو بند کرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں، پلان کے مطابق صبح 7 بجے کارکن سڑکوں پر نکل آئیں گے، شہر کو مجموعی طور پر 18 مقامات پربند کیا جائے گا۔ پیر کو سورج معمول کے تحت طلوع ہو گا مگر تحریک انصاف کے مطابق یہ صبح ہر صبح جیسی نہیں ہو گی، 15 دسمبر کو لاہور شہر 18 مقامات پر بند کرنے کا پلان تیار، شاہدرہ چوک کو پی ٹی آئی این اے 118 کے کارکن، بھاٹی چوک کو این اے 119 یوتھ ونگ بند کرے گی

پی ایم جی چوک کو این اے 120،بابو صابو چوک این اے 121 بند کرے گی، مال روڈ چیئرنگ کراس کی بندش کی ذمہ داری ٹائیگر فورس اور این اے 122 کی ہو گی، جی ٹی روڈ شالیمار ٹاؤن کو NA 123،مغل پورہ چوک NA 124، بھٹی چوک NA 125، والٹن چوک NA 125، لبرٹی چوک کو NA 126 بلاک کرے گی، ٹاؤن شپ اکبر چوک NA 127، ٹھوکر نیاز بیگ، موٹروے NA 128،رائیونڈ روڈ NA 128،چونگی امر سدھو NA 129، جوڑے پل NA 130 بند کرے گی۔ چوبرجی چوک ،لاہور ہائی کورٹ چوک کو پی ٹی آئی کا لائرز ونگ بند کرے گا،مزنگ چونگی کو بند کرنا انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی ذمہ داری ہو گی۔ کارکنوں کو امن و امان کی صورتحال خراب نہ کرنا، زبردستی دکانیں یا دفاتر بند نہ کرنا بھی شٹ ڈاؤن پلان کا حصہ ہے۔

دوسری جانب حکومت نے پی ٹی آئی کی ہڑتال کے موقعے پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیںاور ہدایات جاری کی ہیں کہ پیر کے روز معمولات زندگی میں کوئی رکاوٹ نہ آنے دی جائے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمے داری ہر صورت پوری کی جائے گی۔ انہوں نے عوام اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو اشتعال انگیز تقاریر، حرکات اور اقدامات پر تحمل اور برداشت سے کام لینے کی ہدایت کی۔ آل پاکستان انجمن تاجران نے کہا کہ یہ دوکانداروں کی صوابدید ہے کہ وہ دکانیں بند کریں یا نہ کریں۔