counter easy hit

تحریک انصاف آج پٹرول کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرے گی

Ijaz Chaudhry

Ijaz Chaudhry

لاہور (یس ڈیسک) عمران خان نے صدر تحریک انصاف پنجاب اعجاز چودھری کو ٹیلی فون پر احتجاج کی ہدایات جاری کیں۔ انکا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا۔

حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام پیٹرول کے لیے سٹرکوں پر خوار ہو رہے ہیں۔ عمران خان کی ہدایت پر اعجاز چوہدری نے پنجاب کے تمام ضلعی صدور کو آج بھرپور احتجاج کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔